مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے غزہ پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے حملوں پر امریکہ اور اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اگر جانی نقصانات کے بارے میں حقیقی معنوں میں تشویش کا شکار ہے تو اسرائیل کو ہتھیار دینے کا سلسلہ بند کرے۔
انہوں نے رفح پر مجوزہ اسرائیلی حملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو رفح کے شہریوں کو کہاں بھیجنا چاہتے ہیں؟ کیا رفح کے فلسطینی چاند پر جائیں؟
یاد رہے کہ رفح پر اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں گذشتہ دنوں سینکڑوں فلسطینی بے گناہ شہید اور زخمی ہوگئے ہیں
آپ کا تبصرہ