12 فروری، 2024، 8:49 AM

عراق سے فوجی انخلاء، بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات

عراق سے فوجی انخلاء، بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات

عراق اور امریکہ کے درمیان فوجی انخلاء کے ٹائم فریم کے بارے میں مذاکرات ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بغداد اور واشنگٹن حکام کے درمیان عراق سے امریکی فوجی انخلاء کے ٹائم فریم کے حوالے سے مذاکرات ہورہے ہیں۔

اس سے پہلے عراقی وزارت خارجہ کی طرف سے ایک بیان میں مذاکرات کا انکشاف کیا گیا تھا۔ عراقی عوام اور سیاسی جماعتیں ملک سے امریکی اتحاد میں شامل افواج کے انخلاء کا مطالبہ کررہی ہیں۔ 

عراقی پارلیمنٹ سیاسی اتحاد الفتح کے نمائندے کریم المحمداوی نے کہا تھا کہ ہم عراق سے امریکی افواج کو باہر نکالنے کے لئے ہر ممکن طریقہ استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو ہدف بنانا چاہئے۔ امریکی افواج نے عراق میں شرمناک جرائم انجام دیئے ہیں۔ عراقی رہنماوں اور فوجی کمانڈروں کی شہادت میں امریکی فوج ملوث ہے۔

المحمداوی نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ نے امریکی فوجی انخلاء کے بارے میں قرارداد پاس کی تھی تاہم امریکہ نے اس کا بھی احترام نہیں کیا۔

News ID 1921852

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha