28 جنوری، 2018، 5:25 PM

عراق میں امریکی سفارتخانہ مشکلات کا اصلی سبب

عراق میں امریکی سفارتخانہ مشکلات کا اصلی سبب

عراقی پارلیمنٹ کی نمائندہ خاتون محترمہ فردوس العوادی نے عراق سے امریکی افواج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکی سفارتخانہ عراقی عوام کی مشکلات کا اصلی سبب ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی نمائندہ خاتون محترمہ فردوس العوادی نے عراق سے امریکی افواج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکی سفارتخانہ عراقی عوام کی مشکلات کا اصلی سبب ہے۔ محترمہ فردوس العوادی نے عراقی عوام پر امریکی افواج کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اتحادی فوج عراقی فورسز اور عراقی عوام کو نشانہ بنا رہی ہیں ۔ عراقی عوام کی مشکلات کو امریکہ دوچنداں کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  بغداد میں امریکی سفارتخانہ عراقی عوام کی مشکلات کا اصلی سبب ہے۔ عراقی پارلیمنٹ کی نمائندہ خاتون نے عراق سے امریکی افواج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1878358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha