6 فروری، 2018، 12:29 PM

امریکہ کا عراق سے اپنی فوج کا افغانستان منتقل کرنے کا فیصلہ

امریکہ کا عراق سے اپنی  فوج کا افغانستان منتقل کرنے کا فیصلہ

عراقی حکومت نے کہا ہے کہ عراقی عوام اور فورسز کی داعش کے خلاف فتح کے بعد امریکہ عراق سے اپنی فوج کو نکال کر اسے افغانستان منتقل کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی حکومت نے کہا ہے کہ عراقی عوام اور فورسز کی داعش کے خلاف فتح کے بعد امریکہ عراق سے اپنی فوج کو نکال کر اسے افغانستان منتقل کررہا ہے۔ ترجمان عراقی حکومت کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف فتح کے اعلان کے بعد امریکہ ، عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی شروع کر رہا ہے تاہم امریکی فوج کا عراقی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ عراق سے اپنی فوج کو نکال کر افغانستان منتقل کررہا ہے۔عراق میں امریکہ کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد فوجی موجود تھے۔

News ID 1878539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha