5 فروری، 2024، 8:57 AM

سعودی عرب، ایرانی سفیر کی خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہ سے ملاقات

سعودی عرب، ایرانی سفیر کی خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہ سے ملاقات

سعودی عرب میں تعیینات ایرانی سفیر نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہ سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں تعیینات ایرانی سفیر علی رضا عنایت نے خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہ سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر اور کونسل کے سربراہ جاسم البداوی نے خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے باہمی تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران مختلف امور پر گفتگو ہوئی اور ایرانی سفیر نے تہران کے موقف کو دہرایا کہ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور دوستی پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں

اس موقع پر خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہ نے خطے کے مسائل پر مذاکا اور گفتگو کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کونسل کی خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔

News Code 1921690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha