مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے خلیج فارس تعاون کونسل کو غیر علاقائی طاقتوں کے ساتھ ملکر خطے میں کشیدگی پیدا کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ایران نے ابو موسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک جزیروں کے بارے میں خلیج فارس سربراہ کونسل کے بیانیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں جزیرے ایرانی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہیں اور دنیا کی کوئی تک ان جزیروں کو ایران سے جدا نہیں کرسکتی ۔بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور ایران ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کو غیر علاقائی ممالک کے ساتھ ملکر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے خلیج فارس تعاون کونسل کو غیر علاقائی طاقتوں کے ساتھ ملکر خطے میں کشیدگی پیدا کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
News ID 1868851
آپ کا تبصرہ