25 اگست، 2008، 1:59 PM

وزارت خارجہ کے ترجمان

عربی ممالک نے تہران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کی درخواست کی ہے

عربی ممالک نے تہران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کی درخواست کی ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نےخلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کی طرف سے تہران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کے سلسلے میں درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ صدر اس ہفتہ کے آخر میں شانگہای اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  حسن قشقاوی نےخلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کی طرف سے تہران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کے سلسلے میں درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ صدر اس ہفتہ کے آخر میں شانگہای اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مہر کے نامہ نگار کے ایران کے تین جزیروں کے بارے میں خلیج تعاون کونسل کے بعض ممالک کے مؤقف کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نےکہا کہ امیر قطر کے حالیہ سفر میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے ایران کے ساتھ روابط کو توسیع دینے اور باہمی معاملات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ صدر نے خلیج فارس تعاون کونسل کے پہلے اجلاس میں بھر پور شرکت کی جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا ترجمان نے کہا کہ صدر احمدی نژاد اس ہفتہ کے اختتام میں شانگہای کے سربراہی  اجلاس میں شرکت کی غرض سے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ روانہ ہونگے جہاں وہ اجلاس میں شریک رہنماؤں سے دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر مذاکرات اور گفتگو کریں گے۔

 

News ID 738264

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha