2 فروری، 2024، 3:06 PM

جنگ میں پہل نہیں کریں گے تاہم بدمعاشی کا دندان شکن جواب دیا جائے گا

جنگ میں پہل نہیں کریں گے تاہم بدمعاشی کا دندان شکن جواب دیا جائے گا

صدر رئیسی نے عشرہ فجر کی مناسبت سے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران امن پسند ملک ہے تاہم کوئی ملک غلطی کرے تو سخت جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی نمائش گاہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صدر رئیسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نمائشگاہ نے ثابت کیا کہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح دشمن کو بھی یہ پیغام جاتا ہے کہ ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔ ہم نے کچھ گذشتہ سالوں کے دوران اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا کہ دشمن نے ہمارے خلاف ہر ممکن حربہ آزمایا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے اندر ہمارے خلاف مزید کاروائی کرنے کی جرائت نہیں ہے۔ ہماری سیکورٹی فورسز طاقتور ہیں۔ آج ایران دفاعی، تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بہت ترقی کرچکا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایرانی عوام نے تمدن ساز انقلاب برپا کرنے کے عظیم تحریک شروع کی۔ عشرہ فجر ایرانی عوام کی بہادری، شجاعت اور استقامت کی یاد دلاتا ہے۔ ہمارے عوام دوست اور دشمن کو بخوبی جانتے ہیں۔ اپنے رہبر، دوست اور دشمن کی پہچان رکھنے والے عوام ملک کے لئے بہت بڑا سرمایہ شمار ہوتے ہیں۔

صدر رئیسی نے مزید کہا کہ ایران نے ہر پابندی کو ناکام بنایا ہے۔ اقتصادی طور پر موجود مشکلات کو حل کرتے ہوئے ترقی کے منازل طے کئے۔ جب بھی پابندیوں کے خاتمے کے لئے دشمن سے امیدیں وابستہ کیں ہم مزید عقب ماندگی کا شکار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک بدمعاشی پر اتر آئے تو ایران سخت جواب دے گا۔ جو لوگ پہلے مذاکرات کی میز پر فوجی کاروائی کی دھمکی دیتے تھے آج وہ ہر روز بیان دیتے ہیں کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران امن پسند ہے لہذا خطے کا ہر ملک ایران پر اعتماد کرسکتا ہے۔ ایران کبھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا تاہم اگر کوئی ملک غلطی کرے تو ایران کا جواب بھی دندان شکن ہوگا۔

News ID 1921638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha