1 فروری، 2024، 11:37 AM

امریکہ دھمکی آمیز لہجے استعمال کرنا بند کرے، جواب دینا جانتے ہیں، ایران

امریکہ دھمکی آمیز لہجے استعمال کرنا بند کرے، جواب دینا جانتے ہیں، ایران

ایرانی وزیرخارجہ نے امریکہ کی طرف سے دھمکی آمیز بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایران دھمکیوں کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے طریقوں سے بخوبی واقف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے بعد امریکی حکام کے دھمکی آمیز رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دھمکی آمیز لہجہ استعمال کرنا بند کرے۔

صدر رئیسی کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں مقاومتی تنظیموں کی موجودگی کی بنیادی وجہ صہیونی حکومت کا فلسطین پر ناجائز قبضہ ہے۔

انہوں نے  کہا کہ امریکہ کو بے الزامات اور دھمکی آمیز بیانات دینے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔ اس کے بجائے خطے میں موجود کشیدگی کے سیاسی حل پر غور کرنا چاہئے۔ ایران دھمکیوں اور خطرات کا بروقت اور موثر جواب دینا جانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پہلے ہی اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرچکا ہے۔ خطے میں برسرپیکار مقاومتی تنظیمیں اپنے مفادات کے تحت فیصلے کرنے میں خودمختار ہیں۔

News ID 1921611

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha