مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ صہیونی وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر لاپیڈ کی طرف سے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ میں پیش کی جائے گی جس کے بعد پارلیمنٹ کے اراکین ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت حامی جماعت نے آئندہ بجٹ کے بارے میں تحفظات کی وجہ سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صلح اور امن کے داعی اتحاد کی جانب سے بھی اپوزیشن لیڈر کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تحریک پیش ہونے کی صورت میں نتن یاہو کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دیا جائے گا۔
اتحاد میں شامل جماعتوں نے کہا ہے کہ نتن یاہو حکومت حماس کے خلاف صلح کے بجائے اپنے سیاسی مفادات کی خاطر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کرنا چاہتی ہے۔
آپ کا تبصرہ