20 اگست، 2025، 9:59 AM

صہیونی کابینہ میں اختلافات؛ وزارتوں کے بجٹ میں کٹوتی

صہیونی کابینہ میں اختلافات؛ وزارتوں کے بجٹ میں کٹوتی

غزہ اور ایران کے خلاف مہنگی جنگ نے صہیونی حکومت کو وزارتوں کے بجٹ میں کمی کرنے پر مجبور کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے غزہ اور ایران کے خلاف مہنگی جنگوں کے مالیاتی نقصانات کو پورا کرنے کے لیے وزارتوں کے بجٹ میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس سے کابینہ میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی روسیا الیوم کے مطابق، یہ فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا جس کے تحت وزارت جنگ کے بجٹ میں اضافہ جبکہ دیگر وزارتوں کے بجٹ میں کمی کی گئی۔

اس اقدام کے خلاف بعض وزراء نے احتجاج کیا۔ ان میں ایتمار بن گویر اور یوآو کیش شامل ہیں۔ وزیر تعلیم نے خبردار کیا کہ اگر بجٹ میں یہ کٹوتی واپس نہ لی گئی تو نیا تعلیمی سال شروع نہیں ہوسکے گا۔

اسی طرح وزیر صحت حاییم کاتز نے جنوب فلسطین میں واقع سوروکا ہسپتال کی تعمیر نو کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت موجودہ بجٹ سے ہسپتال کی مرمت اور ترقی کے قابل نہیں رہے گی۔

قبل ازیں، وزیر جنگ نے ایران کے ساتھ ممکنہ ٹکراؤ اور غزہ میں جاری جنگ کی لاگت کو انتہائی مہنگا قرار دیا تھا، جس کا اثر اب اسرائیلی کابینہ کی داخلی پالیسی اور بجٹ تقسیم پر واضح نظر آرہا ہے۔

News ID 1934915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha