مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ہاؤس کے سیاسی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جمشیدی کے مطابق پاکستان کے نئے سفیر نے ایرانی صدر کو سفارتی اسناد پیش کی ہیں۔
ایرانی صدر کو اپنی اسناد پیش کرتے ہوئے پاکستان کے نئے سفیر نے تہران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی پیشرفت مین آیت اللہ رئیسی کے کردار کو متاثر کن اور موثر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تہران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے نئے باب کے آغاز کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر صدر رئیسی نے کہا کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اقتصادی تعلقات کی ترقی تہران کی ترجیح ہے۔
اس سے پہلے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی نے فون پر ہونے والی بات چیت کے بعد پیر کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ کی دعوت پر امیر عبداللہ 29 جنوری 2024 کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 19 جنوری کو ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ