مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق ایرانی جزیرے کیش میں "خیرات حسان" کے عنوان سے قرآنی خدمات میں مصروف خواتین کی کانفرنس ہوئی جس میں ایران اور مختلف ممالک کی فعال خواتین نے شرکت کی۔
کانفرنس میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے کی شریک حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن انسان کو ہدایت اور رستگاری کی دعوت دیتا ہے۔
انہوں نے فلسطین میں صہیونی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں صہیونی ایک ہزار سے مساجد کو منہدم کرچکی ہے جہاں قرآن کریم کی تلاوت کی جاتی تھی اور تعلیم دی جاتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت سے برسرپیکار مجاہدین حافظ قرآن ہیں اسی لئے عزم اور حوصلے کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں۔ غزہ میں صہیونی حکومت فلسطینوں کی نسل کشی کررہی ہے ہر روز 400 بچے اور خواتین سمیت فلسطینی شہید ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی بمباری اور وحشیانہ حملوں کی وجہ سے طبی مراکز غیر فعال ہیں۔ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اسرائیلی مظالم دو ارب سے زائد مسلمانوں کی نگاہوں کے سامنے ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے عالمی برادری پر حجت پوری کردی ہے اور سو دنوں سے زائد عرصے سے دشمن صہیونیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوہرشاد فاونڈیشن کی بین الاقوامی کی مشیر زھرا اوسطی نے کہا کہ عورت گھر کی تعلیم و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ گھر کی تربیت درست ہوجائے تو معاشرے کی تربیت آسان ہوتی ہے۔ قرآنی تعلیمات پر عمل کرکے خواتین اپنے اندر تبدیلی لاسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے ویژن کے مطابق خواتین کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ ہونا چاہئے۔
آپ کا تبصرہ