مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے رابطہ کار تھامس وائٹ نے فلسطینی شہر خان یونس پر صہیونی فورسز کے جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے حملوں میں سویلین اور بے گناہ شہری شہید ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں اور طبی مراکز کا محاصرہ کرنے کی وجہ سے وہاں پناہ لینے والے افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ صہیونی فورسز کی جانب سے خان یونس میں ناصر ہسپتال اور الامل ہسپتال پر وحشیانہ حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج کے محاصرے کی وجہ سے عمارتوں اور کیمپوں میں عام شہری اور امدادی کارکن محصور ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال اور طبی مراکز بھی متاثر ہورہے ہیں۔
اقوام متحدہ نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس پر صہیونی فوج کی طرف سے ہسپتال کے اطراف میں حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
News ID 1921508
آپ کا تبصرہ