19 جون، 2024، 2:35 PM

فلسطین، غرب اردن میں حالات بدتر ہورہے ہیں، اقوام متحدہ

فلسطین، غرب اردن میں حالات بدتر ہورہے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جارحیت کی وجہ سے غزہ کے بعد غرب اردن میں بھی حالات بھی بدتر ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے غرب اردن کے حالات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انسانی حقوق کے دفتر کے سربراہ والکر ٹرک نے کہا ہے کہ غزہ کے بعد غرب اردن کے بھی حالات تیزی سے خراب ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں پر صہیونی فورسز کے حملوں کی وجہ سے تصادم کے واقعات میں اضافہ ہے۔ 

اقوام متحدہ کے اعلی اہلکار نے کہا کہ سات اکتوبر سے 15 جون تک غرب اردن میں صہیونی فورسز کے ہاتھوں 528 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں 133 بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد مواقع پر صہیونی فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کی وجہ سے بے گناہ لوگ شہید ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ غرب اردن کے مختلف مقامات پر فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں 33 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت غرب اردن میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے۔ امریکہ اور مغرب صہیونی حکومت کی مذمت کے بجائے مختلف پلیٹ فارمز پر اسرائیل کی حمایت میں مصروف ہیں۔

News ID 1924814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha