مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں یمن میں اقوام متحدہ رابطہ کار کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک مہینے کے اندر یمن ترک کریں۔
یمن امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے ہونے والے حملوں کے جواب میں شدید ردعمل دینا چاہتا ہے اس حوالے سے وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اداروں میں کام کرنے والے امریکی اور برطانوی شہری فوری طور پر یمن کو ترک کریں
یاد رہے کہ کئی سال کی جنگ سے متاثر یمن میں سرگرم بین الاقوامی اداروں میں کام کرنے والوں کی بڑی تعداد کا تعلق امریکہ اور برطانیہ سے ہے۔
آپ کا تبصرہ