18 جنوری، 2024، 12:13 PM

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران سے رابطہ جاری رکھیں گے، پاکستان

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران سے رابطہ جاری رکھیں گے، پاکستان

پاکستانی ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران سے رابطہ جاری رکھیں گے، پاکستان کسی سے مخاصمت بڑھانے کا خواہش مند نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستانی دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ  دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران سے رابطہ جاری رکھیں گے، پاکستان کسی سے مخاصمت بڑھانے کا خواہش مند نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران ایک برادر ملک ہے اور پاکستانی عوام ایرانی عوام کے لیے بہت عزت اور محبت رکھتے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے دورۂ ڈیووس مختصر کر کے وطن آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سرحدی علاقے سراوان پر پاکستانی فوج کے آج کے حملے میں متعدد غیر ایرانی شہری مارے گئے تھے۔

News ID 1921345

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha