12 جنوری، 2024، 2:36 PM

یمن، امریکہ اور برطانیہ کے فضائی حملوں میں 11 افراد شہید ہوئے، یمنی فوجی ترجمان

یمن، امریکہ اور برطانیہ کے فضائی حملوں میں 11 افراد شہید ہوئے، یمنی فوجی ترجمان

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے صیہونی حکومت کی حمایت میں یمن کے صنعا اور کئی دوسرے صوبوں پر 73 بار حملے کئے جس کے نتیجے میں گیارہ افراد شہید ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کے جواب میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی-برطانوی دشمن نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت میں یمن کو خلاف دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مسلح افواج کے 5 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اور برطانوی دشمن یمنی قوم کے خلاف مجرمانہ جارحیت کے نتائج کے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔ اس وحشیانہ جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور انہیں اس گھناونے جرم سزا ضرور ملے گی۔

یحیی سریع نے زور دے کہا کہ یمن  خودمختاری اور آزادی کے دفاع کے لئے ہم دشمن کے تمام سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔ یہ وحشیانہ جارحیت یمن کو فلسطینی قوم کی حمایت سے کبھی نہیں روک سکے گی۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے واضح کیا کہ ہم ایک بار پھر بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کو جانے والے اسرائیلی بحری جہازوں کی آمدورفت کو روکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

News ID 1921226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha