10 جنوری، 2024، 9:04 AM

امریکی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اقوام متحدہ کی قراردادیں ناکام ہورہی ہیں، ایران

امریکی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اقوام متحدہ کی قراردادیں ناکام ہورہی ہیں، ایران

امریکہ غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم میں شریک ہے امریکی حمایت کے بغیر اسرائیل کوئی اقدام نہیں کرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکی ہٹ دھرمیوں کی وجہ سے اقوام متحدہ غزہ میں صہیونی مظالم روکنے میں اب تک کامیاب نہ ہوسکی ہے۔ امریکہ ویٹو پاور کو اپنے ناجائز مفادات اور سیاسی اہداف کے لئے استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی غیر منطقی موقف کی وجہ سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی ہورہی ہے۔

سعید ایروانی نے کہا کہ ایران کا موقف شروع سے واضح ہے کہ غزہ میں صہیونی جرائم اور نسل کشی روکنے کے ئے جنگ بندی ضروری ہے تاکہ غزہ کے متاثرین کو امدادی سامان پہنچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ دو راہے پر کھڑا ہے کہ اسرائیلی جرائم اور غیر انسانی عمل کی حمایت جاری رکھے یا اس سے ہاتھ اٹھا کر فلسطینی عوام کی حمایت میں اقدامات کرے کیونکہ امریکی حمایت کے بغیر صہیونی حکومت غزہ میں تنہا اس قدر جرائم نہیں کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی رسائی کے لئے سیکورٹی کونسل میں پیش ہونے والی قراردادوں کو امریکہ نے ویٹو پاور استعمال کرتے ہوئے ناکام بنایا ہے۔

جنرل اسمبلی میں اراکین کی اکثریت نے جنگ بندی کے حق میں ووٹ دیا تھا تاہم جنرل اسمبلی کی قراردادوں پر عملدرامد ضروری نہیں ہے لہذا اس کا عملی طور پر غزہ کے فلسطینیوں کو فائدہ نہیں ہوا۔

News ID 1921171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha