8 جنوری، 2024، 1:34 PM

صہیونی فوج کا جنوبی لبنان پر ممنوعہ فاسفورس بموں سے حملہ

صہیونی فوج کا جنوبی لبنان پر ممنوعہ فاسفورس بموں سے حملہ

صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں الشرقیہ اور الصیدا میں شہریوں پر بین الاقوامی قوانین کے مطابق ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے کوہ میرون پر صہیونی فضائی تنصیبات اور ریڈار نظام پر میزائل حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا تھا جس کے جواب میں صہیونی فوج اپنی تاریخی بربریت کی مثال کو دوبارہ زندہ کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے شہریوں کے خلاف فاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے۔

علاوہ ازین یارون، رامیہ اور میس الجبل کے علاقے بھی صہیونی فضائیہ کے حملوں کی زد میں آئے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ حماس کے رہنما صالح العاروری پر حملے کے بعد اسرائیل کو تاوان ادا کرنا پڑے گا۔

News ID 1921127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha