5 جنوری، 2024، 9:52 AM

انتقامی حملوں کا خطرہ، شہید سلیمانی کے قاتلوں کی سیکورٹی میں مزید اضافہ

انتقامی حملوں کا خطرہ، شہید سلیمانی کے قاتلوں کی سیکورٹی میں مزید اضافہ

امریکی حکومت نے شہید سلیمانی پر حملے میں ملوث ٹرمپ حکومت کے اعلی عہدیداروں کی سیکورٹی میں مزید اضافہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سابق صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں بغداد میں شہید قاسم سلیمانی پر حملہ کیا گیا تھا۔ حملے میں سابق صدر اور سابق وزیرخارجہ سمیت کئی اعلی عہدیداروں کا ہاتھ تھا۔

ایران کی جانب سے حملے کا انتقام لینے کی دھمکی کے بعد متعلقہ عہدیداروں کو امریکی حکومت سیکورٹی فراہم کررہی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے مائیک پومپئیو اور برائن ہوک کی سیکورٹی کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی حکومت نے دونوں کی سیکورٹی میں مزید توسیع کردی ہے۔ 
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے سابق وزیرخارجہ اور صدر کے اعلی مشیر دونوں کی سیکورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتھونی بلینکن کے معاون رچرڈ ورما نے حکومت کی جانب سے اس پر دستخط کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے برائن ہوک کی سولہویں مرتبہ اور مائیک پومپئیو کی سیکورٹی میں تیرہویں مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

گذشتہ سال مارچ میں امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ امریکی حکومت دونوں شخصیات کی سیکورٹی پر ماہانہ 20 لاکھ ڈالر خرچ کرتی ہے۔

مائیک پومپیو نے گذشتہ سال کہا تھا کہ سیکورٹی رسک کی وجہ سے سیکورٹی گارڈ کے بغیر گھر سے باہر قدم بھی نہیں رکھتے ہیں۔

News ID 1921060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha