7 ستمبر، 2018، 12:17 PM

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف فاروڈ بلاک کی تشکیل کا انکشاف

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف فاروڈ بلاک کی تشکیل کا انکشاف

ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی صدر کی پالیسیوں سے نالاں اعلیٰ حکام کے فارورڈ بلاک بنانے کے انکشاف پر نائب صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے وضاحتیں دینا شروع کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی صدر کی پالیسیوں سے نالاں اعلیٰ حکام کے فارورڈ بلاک بنانے کے انکشاف پر نائب صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے وضاحتیں دینا شروع کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی صدر کے خلاف فارورڈ گروپ بننے سے متعلق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں آرٹیکل چھپنے کے بعد اعلیٰ امریکی عہدیداروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کالم ٹرمپ کابینہ کے ہی ایک اہم رکن نے لکھا ہے تاہم اخبار نے ان کا نام ظاہر نہیں کیا۔

صدر ٹرمپ نے آرٹیکل کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیویارک ٹائمز جعلی اخبار ہے جسے مضمون لکھنے والے کا نام ظاہر کرنا چاہیے تاکہ اگر کالم میں واقعی کوئی حقیقت ہے تو اس کی تصدیق ہو سکے۔

دوسری جانب نائب امریکی صدر مائیک پینس نے کالم سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سطحی صحافت کی گئی ہے جب کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے دورہ بھارت کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی کالم نہیں لکھا۔ ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ جو بھی کالم لکھنے والے شخص کے بارے میں جاننا چاہتا ہے تو نیو یارک ٹائمز سے رجوع کرے۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے گزشتہ روز نام کے بغیر ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کا آرٹیکل شائع کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی زیادہ تر پالیسیاں تجارت اور جمہوریت مخالف ہیں اور ایسا سوچنے والے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ  حکام نے اپنے صدر کے خلاف فارورڈ گروپ بنا لیا ہے۔

News ID 1883733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha