4 جنوری، 2024، 10:52 AM

کرمان واقعہ مایوس دشمن کی بزدلانہ کاروائی ہے، جنرل قاآنی

کرمان واقعہ مایوس دشمن کی بزدلانہ کاروائی ہے، جنرل قاآنی

القدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے کرمان میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مایوسی کا شکار جان لے کہ ایران صہیونی حکومت کو بنیاد سے اکھاڑنے کا عمل ترک نہیں کرے گا۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ذیلی شاخ القدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے مصلائے امام خمینی میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال شہید سلیمانی کی برسی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور طوفان الاقصی کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مقاومت کے سامنے بے بس ہیں کیوںکہ یمن سے لے کر لبنان تک سب مقاومتی تنظیمیں فلسطین کے ساتھ متحد ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ نے خود اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں قدم رکھتے ہی بخوبی احساس ہوا کہ سب کچھ لٹ گیا ہے۔

سردار قاآنی نے کہا کہ اسرائیل کو اپنی طاقت پر گھمنڈ تھا لیکن مقاومت نے حالیہ مہینوں میں دکھادیا کہ امریکہ کی پوری حمایت کے باوجود صہیونی حکومت اندر سے کھوکھلی ہے۔ امریکہ کو بھی اسرائیلی جرائم کی حمایت کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چنانچہ رہبر معظم نے فرمایا کہ شہید سلیمانی نے مقاومت کے ہاتھ بھر دیئے ہیں اسی لئے غزہ میں پوری دنیا کی طاقتیں جمع ہونے کے باوجود دشمن کے ٹینک اور بھاری ہتھیار داخل نہیں ہوسکتے ہں۔ 89 دن بدترین اور شدیدترین بمباری کے باوجود مقاومت پہلے سے زیادہ پرجوش اور تازہ دم ہے جبکہ صہیونی حکومت کے نقصانات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔

سردار قاآنی نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کو اس جنگ سے سر جھکار کر شرم سے نکلنا پڑے گا۔ شہید سلیمانی اور ان کے ساتھی فلسطین میں دشمن کے دانت کھٹے کردیں گے۔

سپاہ قدس کے سربراہ نے مزید کہا کہ شہید صالح العاروری نے 18 سال صہیونی جیلوں میں گزارے لیکن پہاڑ کی طرح استقامت کا مظاہرہ کیا۔

جنرل قاآنی نے کرمان کے حادثے پر شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مایوسی کا شکار دشمن کی بزدلانہ کاروائی ہے لیکن ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایران صہیونی حکومت کو بنیاد سے ختم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

News ID 1921042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha