مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ملک پر قابض امریکی فوج کے حریر اڈے کو نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنیچر کی شام عراق کی اسلامی مزاحمت نے شمالی عراق میں قابض امریکی فوجی ٹھکانے "حریر" پر ڈرون حملہ کیا۔
گزشتہ رات المیادین ٹی وی چینل نے بھی اطلاع دی ہے کہ کونیکو گیس فیلڈ میں قابض امریکی افواج کے اڈے پر 5 راکٹ جب کہ العمر آئل فیلڈ میں قابض فورسز کے اڈے پر 7 میزائل داغے گئے۔
واضح رہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی رجیم کے وحشیانہ جرائم کی حمایت کے جواب میں خطے میں واشنگٹن کے اڈوں پر اپنے حملے تیز کرے گی۔
آپ کا تبصرہ