29 دسمبر، 2023، 1:00 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ سے ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی میدانوں میں اسلام کے حوالے سے جو کام کیا ہے وہ باقیات الصالحات اور سرزمین ایران کے لیے بہت قیمتی سرمایہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حوزہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ملاقات میں حوزہ علمیہ اور جامعة المصطفی کے بین الاقوامی نقطہ نظر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے بین الاقوامی میدانوں میں اسلام کے حوالے سے جو کام کیا ہے وہ باقیات الصالحات اور سرزمین ایران کے لیے بہت قیمتی سرمایہ ہے۔

انہوں نے علمی، عمومی اور ثقافتی سفارت کاری کے میدان میں حوزہ علمیہ اور وزارت امور خارجہ کے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ضروری صلاحیتوں کو فعال کرنے کے لیے خطے اور وزارت خارجہ کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے حوزہ علمیہ قم کے دینی تفکر کی قبولیت اور علم و دانش کے مختلف میدانوں میں وجود کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ ملک کے بین الاقوامی مراکز بشمول جامعة المصطفیٰ، معارف اسلامی اور دینی علوم کے ساتھ مربوطہ سبجیکٹس کو ٹیکنیکل اور انجینئرنگ سمیت میڈیکل کے شعبوں میں بھی نافذ کریں۔

News ID 1920910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha