22 دسمبر، 2023، 9:48 AM

فلسطین، القدس بریگیڈ کے ہاتھوں صہیونی ڈرون تباہ، ویڈیو

فلسطین، القدس بریگیڈ کے ہاتھوں صہیونی ڈرون تباہ، ویڈیو

تحریک جہاد اسلامی کی ذیلی شاخ نے غزہ کے شمال میں صہیونی فوج کا ڈرون طیارہ تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی جہادی تنظیم القدس بریگیڈز نے غزہ کے شمال میں صہیونی فوج کا ڈرون طیارہ تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ڈرون sky racing طیارہ غزہ کے شمال میں پرواز کررہا تھا اس دوران القدس بریگیڈز کے مجاہدین نے مخصوص نوعیت کے ہتھیار کے ذریعے سرنگون کردیا۔

القدس بریگیڈز نے ایک ویڈیو جاری کرکے بتایا ہے کہ ڈرون طیارہ صہیونی دفاعی کمپنی البیت کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔ 

یہ ڈرون طیارہ جنگی طیاروں کے اہداف کی نشاندہی، مخصوص افراد اور مقامات پر راکٹ حملے اور معلومات کی جمع آوری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

News ID 1920758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Syed Waseem Abbas 21:02 - 2023/12/22
      0 0
      انشاءاللہ اسرائیل نابود ہو کر رہے گا۔۔۔۔ واللہ خیرُٗماکرین