مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں پرواز کے دوران فلسطینی مقاومتی تنظیم القدس بریگیڈ نے صہیونی فوج کا ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔
تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی ڈرون طیارہ غزہ میں جاسوسی کے مشن پر مامور تھا۔ مجاہدین نے غزہ کی فضاوں میں طیارے کو مارگرایا ہے۔
تنظیم نے دوسرے بیان میں کہا ہے کہ نتساریم میں صہیونی فوج کے مرکز کو بدر میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
علاوہ ازین البریج کیمپ کے مشرق میں واقع صہیونی فوج کے ٹھکانے پر بھی فلسطینی مجاہدین نے مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ