27 فروری، 2024، 11:35 AM

فلسطین، القدس بریگیڈ نے اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا

فلسطین، القدس بریگیڈ نے اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا

القدس بریگیڈ نے الزیتون قصبے میں صہیونی فوج کے ڈرون کو مار گرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے الزیتون قصبے میں صہیونی فوج کے لئے جاسوسی اور حملوں میں استعمال ہونے والے ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

تنظیم کے مطابق طیارے کو خصوصی ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں طیارہ مزید پرواز جاری نہ رکھ سکا اور زمین پر آگرا۔

تنظیم نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ خان یونس میں مجاہدین نے صہیونی فوج کے ڈرون کواڈ کاپٹر کو گرایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون طیارہ خان یونس کی فضاوں میں صہیونی فوج کے لئے جاسوسی اور معلومات کی جمع آوری کا کام کررہا تھا۔

News ID 1922201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha