21 دسمبر، 2023، 12:54 PM

یورپی یونین بحیرہ احمر میں امریکی اتحاد میں شامل ہوگئی

یورپی یونین بحیرہ احمر میں امریکی اتحاد میں شامل ہوگئی

یورپی یونین کے نمائندے نے کہا کہ رکن ممالک نے امریکی سربراہی میں بحیرہ احمر میں تشکیل پانے والے فوجی اتحاد میں شمولیت کا باقاعدہ فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے حملوں کی دھمکی کے بعد امریکی سربراہی میں تشکیل پانے والے فوجی اتحاد میں یورپی یونین بھی شامل ہوگئی ہے۔

تنظیم کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ رکن ممالک بحیرہ احمر میں امریکی فوجی اتحاد میں شامل ہوکر سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔

ایکس پر انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ یمنی فوج کے بحیرہ احمر میں کشتیوں کے خلاف اقدامات غیر عادلانہ ہیں۔ تنظیم کے اراکین ہنگامی اجلاس کے دوران فیصلہ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی فوجی اتحاد میں شمولیت اختیار کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل ممالک کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

اس سے پہلے امریکی وزیردفاع نے باقاعدہ طور پر فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ اب تک 43 میں فقط 9 ممالک اس اتحاد میں شامل ہوچکے ہیں۔ خطے کے ممالک میں سے بحرین نے علی الاعلان شمولیت اختیار کی ہے۔

News ID 1920737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha