16 دسمبر، 2023، 3:04 PM

ایران، چین اور سعودی عرب کا غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خاتمے پر زور

ایران، چین اور سعودی عرب کا غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خاتمے پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران، چین اور سعودی عرب نے مشترکہ طور پر غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے مظالم کے خاتمے اور فلسطینیوں کو پائیدار ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے نائب وزیر خارجہ ڈینگ لی نے جمعہ کے روز بیجنگ میں ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی اور سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخیریجی کی تینوں ممالک کی مشترکہ کمیٹی کے فریم ورک کے اندر پہلی بار میزبانی کی۔ 

تینوں اعلی سطحی نمائندوں نے ایک بیان میں فلسطینیوں کو جبرا گھروں سے بے دخل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کے بارے میں مستقبل کے کسی بھی انتظام کو اس کے عوام کے حق خود ارادیت کے مطابق آزاد ریاست کے قیام کی بنیاد پر کیا جائے۔

اس ملاقات میں تینوں اعلی سفارت کاروں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں پیش رفت سمیت ریاض اور تہران میں متعلقہ سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی اور سعودی وزراء نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات میں چین کے موئثر کردار کی تعریف کرتے ہویے بیجنگ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔

News ID 1920631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha