15 دسمبر، 2023، 11:06 AM

غزہ کے خلاف حملے، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات بڑھ گئے

غزہ کے خلاف حملے، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات بڑھ گئے

امریکی ذرائع کے مطابق غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے بارے میں واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان اختلاف شدت اختیار کرگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ کے خلاف حملے جاری رکھنے کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مختلف امریکی ذرائع نے کہا ہے کہ امریکہ نے تل ابیب کو کہا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے اندر جنگ بندی اور غزہ میں اپنے حملوں کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرے۔

نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں صہیونی فوج کے اندھادھند حملوں کی وجہ سے سویلین زیادہ متاثر ہورہے ہیں اس لئے امریکہ نے اسرائیل کو کہا ہے کہ اپنے اہداف کو معین کرنے میں دقت سے کام لے اور یرغمالیوں کی رہائی پر توجہ مرکوز کرے۔

دراین اثناء الجزیرہ نے بھی صدر جوبائیڈن کی گفتگو کا بھی حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں اسرائیل سے چاہتا ہوں کہ غزہ میں غیر فوجی تنصیبات اور سویلین پر حملوں میں کمی لائے۔

اکنامسٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اختلافات بڑھنے کی وجہ سے اسرائیل کو غزہ میں حملے کم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

News ID 1920603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha