14 دسمبر، 2023، 2:41 PM

طوفان الاقصی کا 69 دن، صہیونی قصبے اشدود پر میزائلوں کی بارش

طوفان الاقصی کا 69 دن، صہیونی قصبے اشدود پر میزائلوں کی بارش

القسام بریگیڈز نے صہیونی علاقوں پر میزائلوں کی بارش کرتے ہوئے غاصب فورسز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طوفان الاقصی کے انہترویں روز بھی مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں غاصب صہیونی فوج اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے صہیونی قصبے اشدود پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

علاوہ ازین تنظیم نے خان یونس اور بیت لاہیا میں مختلف مقامات پر جھڑپوں کے دوران صہیونی فوج کے دو مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

بیان کے مطابق ٹینکوں پر یاسین 105 مارٹر گولے داغے گئے تھے۔

دراین اثناء خان یونس کی شاہراہوں پر بھی مقاومتی جوانوں اور غاصب صہیونیوں کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں جس کے دوران صہیونی فوجیوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

News ID 1920578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha