13 دسمبر، 2023، 10:19 AM

حماس کے زیراستعمال سرنگوں میں پانی داخل کرنا شروع کردیا گیا، امریکی اخبار

حماس کے زیراستعمال سرنگوں میں پانی داخل کرنا شروع کردیا گیا، امریکی اخبار

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صہیونی فورسز نے غزہ میں حماس کے زیراستعمال سرنگوں میں پانی چھوڑنا شروع کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس کے زیراستعمال سرنگوں میں پانی چھوڑنا شروع کیا ہے۔

اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ سرنگوں میں پانی ڈالنے کا مقصد حماس کی زیرزمین تنصیبات کو تباہ کرنا ہے۔

اخبار کے مطابق صہیونی فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سرنگوں کی تباہی کا عمل مخفیانہ ہوگا۔ انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا۔

ذرائع کے مطابق سرنگوں میں پانی ڈالنے کا عمل کئی ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

دراین اثناء القدس بریگیڈز کے ترجمان ابوحمزہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین صہیونی فوجیوں پر انتہائی قریب جاکر حملے کررہے ہیں۔ بموں اور مارٹر گولوں سے ہونے والے حملوں میں درجنوں صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں کامیابی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

News ID 1920553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha