13 دسمبر، 2023، 9:25 AM

قیدیوں کے تبادلے کے لئے اسرائیل اور قطر کے درمیان خفیہ مذاکرات

قیدیوں کے تبادلے کے لئے اسرائیل اور قطر کے درمیان خفیہ مذاکرات

عرب اخبار کے مطابق صہیونی حکام اور قطر کے درمیان خفیہ مذاکرات ہورہے ہیں تاکہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب اخبار ایلاف نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی ملک میں صہیونی اور قطری حکام کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے خفیہ مذاکرات ہورہے ہیں۔

اخبار نے لکھا ہے کہ ایک سفارتی ذریعے نے ایلاف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں صہیونی وفد قطری حکام کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔

ذریعے نے تاکید کی ہے کہ صہیونی حکومت نے 300 فلسطینی قیدیوں کے ساتھ 10 قدیمی فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جن میں فلسطینی جماعت الفتح کے رہنما مروان البرغوثی بھی شامل ہیں۔

اسرائیل وفد میں شاباک کے افسران اور نتن یاہو کے دفتر کے نمائندے شامل ہیں جبکہ ایک ماہر نفسیات اور مذاکراتی امور کے ماہر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

News ID 1920552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha