25 اگست، 2007، 10:03 PM

خالد مشعل

صہیونی حکومت نے اسیروں کے تبادلے کے مذاکرات کو ناکام بنادیا

صہیونی حکومت نے اسیروں کے تبادلے کے مذاکرات کو ناکام بنادیا

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تبادلے کے مذاکرت کو ناکام بنادیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تبادلے کے مذاکرت کو ناکام بنادیا اس بات کا اظہار حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوے کیا اور کہا کہ اسرائیل کا فوجی قیدی گیلعاد شالیت صحیح اور سالم ہے شالیت کے بدلے میں فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات مصر کی وساطت سے ہورہے ہیں مشعل نے مزید کہا کہ حماس نے 350 فلسطینی قیدیوں کی فہرست شالیت کے بدلے میں آزاد کرنے کی خاطر مصر کی ذریعے سے اسرائیل کی حکومت کے حوالے کی  لیکن اسرائیلی حکومت مذاکرات کی ناکامی کا باعث بنی اسی رپورٹ کے مطابق مصر بھیجے گئے اسرائیل کے نمائندے نے گزشتہ مہینے مذکورہ فہرست دریافت کئے جانے کی خبر دی تھی لیکن اسرائیل کے قابینہ نے صہیونی حکومت کے خلاف لڑنے والے فلسطینی قیدیوں کی آزادی کی مخالفت کی

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کا باعث یہ تھا کہ اسرائیل نے صرف ان قیدیوں کو آزاد کرنے کی بات تسلیم کی کہ جن پر چھوٹے موٹے جرائم کا الزام ہے لیکن اسنے حماس کے سرکردہ افراد کو آزاد کرنے سے انکار کردیا

 

News ID 541172

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha