11 دسمبر، 2023، 1:53 PM

ڈی 8 کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں، عبداللہیان

ڈی 8 کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں، عبداللہیان

ایرانی وزیرخارجہ نے اقتصادی تعاون تنظیم ڈی8 کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے اقتصادی تعاون تنظیم ڈی8 کی جانب سے غزہ میں صہیونی بربریت کا شکار ہونے والے فسلطینیوں کے حق میں بیان جاری کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ امیر عبداللہیان نے فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ پر جارحیت روکنے، محاصرہ اور قبضہ ختم کرنے کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے سلسلے میں ڈی8 کے اقدامات کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ فلسطینی تنظیموں کی جانب 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن کے بعد اسرائیل نے غزہ پر چاروں طرف سے حملے شروع کئے ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صہیونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک تقریبا 18 ہزار فلسطینی شہید اور 49 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

News ID 1920506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha