مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک بار پھر تل ابیب پر بمباری کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے جنوب میں واقع ہولون اور رشون لیٹزیون پر کم از کم دو راکٹ داغے گئے ہیں
مذکورہ ذرائع کے مطابق راکٹس براہ راست تل ابیب کے جنوب میں ہولون کے علاقے میں گرے جس سے بہت زیادہ نقصان پہنچا۔
دوسری طرف القسام کے میزائل حملے کے بعد تل ابیب، گش ڈین اور بیٹ یام میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
صہیونی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی فورسز نے تل ابیب پر دس میزائل داغے ہیں جس سے کئی کاروں کو آگ لگی ہے۔ تاہم ہولون پر داغے گئے میزائل کے نتیجے میں کم از کم ایک صہیونی زخمی ہوگیا۔
آپ کا تبصرہ