مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے طوفان الاقصی کے بعد صہیونی حملوں میں زخمی ہونے والوں کا علاج اور معالجے کی سہولت فراہم کرنے والے اداروں اور عملے پر حملے کرتے ہوئے اب تک سینکڑوں افراد کو شہید کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک طبی مراکز پر صہیونی جارحیت کے نتیجے میں طبی عملے کے 296 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شفا ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر محمد ابوسلمیہ سمیت 36 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
وزارت صحت نے دنیا بھر کے طبی عملوں سے اپیل کی کہ غزہ میں بے گناہ لوگوں کی جان بچانے کے لئے آئیں۔
آپ کا تبصرہ