7 دسمبر، 2023، 12:13 PM

یمن کے ساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتے ہیں، امریکہ

یمن کے ساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتے ہیں، امریکہ

امریکی حکام کے مطابق یمنی فوج کا اصلی ہدف بحیرہ احمر میں واقع اسرائیلی تنصیبات ہیں لہذا یمن کے ساتھ مسلح تصادم امریکہ کے مفاد میں نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے کہا ہے کہ امریکہ یمن کے ساتھ مسلح تصادم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔ 
روزنامہ پولٹیکو نے امریکی اعلی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے اعلی حکام کا موقف ہے کہ ان حالات میں یمن کے ساتھ مسلح تصادم غلطی ہوگی۔
الجزیرہ کے مطابق امریکی فوجی حکام نے بحیرہ احمر یمنی فوج کی کاروائیوں کے بعد جوابی اقدامات کی تجویز دی تھی تاہم اب ایسے اقدامات زیرغور نہیں ہیں۔
امریکی حکام کا باور ہے کہ یمنی فوج بحیرہ احمر میں اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنارہی ہے لہذا امریکہ کا اس معاملے میں کودنا اس کے مفاد میں نہیں ہے۔
امریکی اخبار نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ پینٹاگون حکام کو خدشہ ہے کہ یمن کے ساتھ کسی تصادم کی صورت میں خطے میں جنگ کا دائرہ پھیل جائے اور امریکی فوج کو خطرات لاحق ہوں گے۔
اس سے پہلے یمنی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیلی کشتیوں پر حملے جاری رہیں گے۔
 

News ID 1920416

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha