6 دسمبر، 2023، 10:15 AM

اسرائیلی یرغمالیوں کا صہیونی فوج پر عدم اعتماد

اسرائیلی یرغمالیوں کا صہیونی فوج پر عدم اعتماد

رہا ہونے والی خاتون صہیونی یرغمالی نے کہا کہ ہمیں سب بڑا خوف یہ تھا کہ اسرائیلی فوج حملہ کرکے ہمیں قتل نہ کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی یرغمالیوں کا اسرائیلی فوج پر سے اعتماد ختم ہورہا ہے۔ حماس کی قید سے رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں نے کہا کہ ہمیں سب سے بڑا خوف یہ تھا کہ اسرائیلی فوج حملہ کرکے قتل نہ کرے۔

عبرانی اخبار یدیعوت احارونوت نے غزہ سے رہا ہونے والی خاتون کے حوالے سے لکھا ہے کہ ہر دن گزرنے کے ساتھ ہماری پریشانی بڑھتی تھی۔ ہماری رہائشگاہوں پر حملہ ہورہا تھا۔ حماس سے ہمیں کوئی خوف نہیں تھا بلکہ ہمیں اس بات سے ڈر لگتا تھا کہ اسرائیلی فوج حملہ کرکے قتل کرے گی اور بعد حماس پر ہمارے قتل کا الزام لگائے گی۔

رونامہ ہارٹز نے بھی ایک عورت کی زبانی نقل کیا ہے کہ ان کے شوہر کو غزہ کے ٹنل میں رکھا گیا ہے اس بات کا علم ہوتے ہوئے اسرائیلی فوج ان سرنگوں کو تباہ کرنے کی باتیں کررہی ہے۔ ہمیں اسی بات سے زیادہ خوف ہے۔

یاد رہے کہ حماس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں متعدد صہیونی یرغمالی مارے گئے ہیں۔

News ID 1920389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha