1 دسمبر، 2023، 4:12 PM

غزہ میں دوبارہ اسرائیلی جارحیت، شہداء کی تعداد 36 ہوگئی

غزہ میں دوبارہ اسرائیلی جارحیت، شہداء کی تعداد 36 ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کی صبح سے اب تک صہیونی فورسز کی جارحیت میں شہید ہونے والے فسلطینیوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں کئی روز تک جنگ بندی کے بعد جمعہ کی صبح غاصب صہیونیوں نے دوبارہ فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ حملے شروع کئے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی فورسز نے جارحانہ حملے کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

غزہ سے فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے 36 فلسطینی بے گناہوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ جنوبی علاقے رفح پر حملے کے نتیجے میں 9، غزہ کے مرکزی علاقے میں 10 اور شمالی غزہ میں مختلف حملوں میں مجموعی طور پر 5 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں۔

تنظیم کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ فلسطینی مقاومت جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سنجیدگی کے ساتھ غور کررہی تھی اور اب بھی ہماری کوشش جنگ بندی میں توسیع کرنا ہے۔

News ID 1920296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha