مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر پھر حملہ کردیا، فضائی حملے میں ایک بچہ شہید اور 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان تین دن کی جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔ صبح دس بجے سیز فائر کا وقت ختم ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے حماس کی جانب سے نئے راکٹ حملوں کا بہانہ بناکر غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔ اسرائیل نے تازہ دم فوجی دستے سرحد پرتعینات کردیے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے پیش نظر ایک بارپھر غزہ کے مشرقی علاقے سے ہزاروں فلسطینیوں نقل مکانی شروع کردی ہے۔ تقریباً ایک ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 2 ہزار فلسطینی شہید اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ حماس کے حملوں میں 64 اسرائیلی فوجی بھی مارے جاچکے ہیں۔
مہر نیوز/8 اگست / 2014 ء : جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر پھر حملہ کردیا، فضائی حملے میں ایک بچہ شہید اور 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
News ID 1839136
آپ کا تبصرہ