27 جولائی، 2014، 9:38 PM

اسرائیل

اسرائیل کی بمباری سے مزید تین فلسطینی شہید

اسرائیل کی بمباری سے مزید تین فلسطینی شہید

مہر نیوز/27 جولائی / 2014ء: اسرائیل نے عارضی جنگ بندی ختم کرکے غزہ پر فضائی حملے کئے کی تازہ ترین حملوں میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے عارضی جنگ بندی ختم کرکے غزہ پر فضائی حملے کئے کی تازہ ترین حملوں میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہی اسرائیل نے فلسطینیوں پر بم برسانا شروع کردیےہیں ۔ غزہ سٹی اور خان یونس کے علاقوں میں بمباری سے تین فلسطینی شہید ہوگئے ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پر زمینی ، فضائی اور بحری حملے کیے جائیں گے ۔ بارہ گھنٹے کی جنگ بندی کے دوران اسرائیل کی زمینی فوج نے غزہ میں پیش قدمی اور سرنگوں کی تباہی جاری رکھی تھی جبکہ حماس نے کارروائیاں روک دی تھیں۔غاصب فوج کو ہونےوالے فائدے کی وجہ سے اسرائیل نے جنگ بندی میں چوبیس گھنٹے کی توسیع کی مگر حماس نے فوجیں واپس نکالنے تک جنگ بندی سے انکار کردیا۔ ہفتے کے روز عارضی جنگ بندی کے دوران تباہ شدہ مکانوں کے ملبے سے 150 کے قریب لاشیں نکالی گئیں تھیں ۔ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 1000 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

News ID 1838747

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha