مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ کیتھولک عیسائی فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی کاروائیاں دہشت گردی ہیں۔
انہوں نے غزہ میں جاری جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کیا اور کہا کہ قیدیوں کو آزاد کرنے اور انسانی امداد کی فراہمی کا عمل جاری رہنا چاہئے۔
اس سے پہلے انہوں نے ہفتہ وار خطاب میں کہا تھا کہ ہم غزہ میں صلح چاہتے ہیں۔ انہوں نے غزہ کے عوام کو درپیش پانی اور غذائی اجناس کی کمی اور مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ