مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب نے غزہ میں حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان عارضی جنگ بندی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
فیصل بن فرحان نے نیویارک کے دورے کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف غزہ میں امدادی سامان کے حوالے سے منظور کردہ قرارداد پر پوری طرح عملدرامد نہ ہوسکا۔
اس سے پہلے فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی غزہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی نشست میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچے ہیں۔ انہوں نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو اپنے گھروں میں واپسی کا پرامن راستہ فراہم کیا جائے جس کے لئے بین الاقوامی مدد کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ