30 نومبر، 2023، 8:45 AM

نیتن یاہو غزہ کا قصائی

نیتن یاہو غزہ کا قصائی

بدھ کو ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے غاصب صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو "غزہ کا قصائی" قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اناطولی نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ترک صدر اردگان نے کہا کہ ’’نیتن یاہو نے ایک ایسا خطاب حاصل کیا ہے جو تاریخ میں باقی رہے گا: غزہ کا قصاب۔‘‘

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو 7 اکتوبر سے تاریخ کے سب سے خوفناک حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ غزہ کے لوگ خوراک، پانی، ادویات، ایندھن اور بجلی سے محروم ہیں۔

ترکی کے صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غزہ کی پٹی 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ ایک کھلی جیل بن چکی ہے، کہا کہ حالیہ ہفتوں میں غزہ میں جو کچھ انجام پایا ہے وہ نسل کشی ہے۔" غزہ دنیا کی نظروں کے سامنے نسلی تطہیر کا شکار ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے مزید کہا کہ ترکی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کا خواہاں ہے اور ہم اسرائیل کو اس کے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے تمام ذرائع استعمال کریں گے۔

اناتولی نیوز کے مطابق صدر اردگان نے مزید کہا: قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ اور غزہ میں جنگ بندی ایک مثبت پیش رفت ہے اور ہم ان تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس معاہدے میں تعاون کیا۔

ترک صدر نے کہا کہ نیتن یاہو کے جرائم سامیت دشمنی کو ہوا دیتے ہیں اور دنیا بھر کے یہودیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

 اردگان نے زور دیا کہ خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا مثالی حل 1967 کی سرحدوں پر ایک فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

News ID 1920273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • US 09:47 - 2023/11/30
      0 0
      اردگان بھی منافق ہے اسرائیل کے ساتھ ہر طرح سے تجارت روابط رکھے ہوئے ہے ابھی تک