12 جنوری، 2024، 8:11 PM

امریکہ اور برطانیہ بحیرہ احمر میں خون خرابے کے درپے ہیں، اردغان

امریکہ اور برطانیہ بحیرہ احمر میں خون خرابے کے درپے ہیں، اردغان

ترکی کے صدر نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ بحیرہ احمر میں خون خرابہ چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا: امریکہ اور برطانیہ بحیرہ احمر میں خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ طاقت کا غیر متوازن استعمال ہے اور اسرائیل غزہ میں اس وحشیانہ جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ہم ہیگ کی عالمی عدالت انصاف کے منصفانہ فیصلے پر یقین رکھتے ہیں جہاں اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی نے اسرائیل کو جنگی مجرم ثابت کرنے والی دستاویزات پیش کی ہیں۔ مظلوم کبھی شکست نہیں کھاتے بلکہ شکست صرف ظالموں کا مقدر ہے۔ بین الاقوامی عدالت میں نیتن یاہو اور اسرائیل کے خلاف دستاویزی ثبوت، ٹرائل چلانے کے لیے کافی ہیں۔

News ID 1921229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha