مہر خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے دوحہ میں ایرانی سفیر علی صالح آبادی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور دیگر ممالک کے درمیان تبادلہ خیال اور ہم آہنگی کا مقصد غزہ کے عوام کی حمایت، غزہ کا محاصرہ ختم کرنا اور اس ملک کے لیے انسانی امداد بھیجنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کےقطر کے امیر اور وزیر اعظم کے ساتھ بہت اچھے اور قریبی تعلقات ہیں اور وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ قطر کے دوران مختلف آراء کا تبادلہ ہوا جس میں غزہ کی پیش رفت بھی شامل ہے۔
انہوں نے قطر کے ساتھ ایران کے تجارتی تعلقات کی سطح کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور قطر کے درمیان تجارتی تبادلوں کا حجم 200 ملین ڈالر سے کم ہے اور اقتصادی تبادلوں کے اس حجم میں مزید اضافہ ہوگا۔
دوحہ میں ایران کے سفیر نے امریکی حکام کے حال ہی میں جاری کیے گئے ایرانی اثاثوں کو قطر میں بلاک کرنے کے دعوے کو مسترد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے جاری شدہ اثاثے مکمل طور پر قابل رسائی ہیں اور امریکیوں کا اثانے روک دئے جانے سے متعلق دعویٰ درست نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ