23 نومبر، 2023، 7:28 PM

پاکستانی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنےکا اعادہ

پاکستانی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنےکا اعادہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 82 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 82 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس می اعادہ کیا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے، پاک فوج پائیدار استحکام، سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھےگی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم نے اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھےگا، مسئلہ کشمیر کا دائمی حل صرف یو این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے میں ہے۔

News ID 1920160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • شرافت IR 13:19 - 2023/11/24
      0 0
      پہلے اپنے مسائل حل کرے