21 نومبر، 2023، 3:21 PM

صہیونی فوج شمالی محاذ میں حزب اللہ کے ساتھ تصادم سے خوف زدہ

صہیونی فوج شمالی محاذ میں حزب اللہ کے ساتھ تصادم سے خوف زدہ

صیہونی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف شمالی محاذ پر حزب اللہ کی کارروائیوں میں شدت نے صیہونیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے حالیہ دنوں میں شمالی محاذ پر اپنے ڈرون حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

وال سٹریٹ جرنل نے بھی صیہونی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ مشترکہ سرحد پر ایک لاکھ فوجی تعینات کر دیے ہیں۔

قبل ازیں عبرانی ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ میں لبنان کی حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے رپورٹ دی کہ حزب اللہ نے شمال میں اسرائیل کے انٹیلی جنس نظام کو پتھر کے دور میں پہنچا دیا۔

ان ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر اپنے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے ماہانہ 9 ارب شیکل (صیہونی حکومت کی کرنسی) خرچ کرتی ہے۔

صہیونی رجیم کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ شمالی محاذ پر راکٹوں کی فائرنگ کا سلسلہ نہیں رکے گا۔ اس خطے میں تنازعات طویل عرصے سے جاری ہیں۔

صیہونی رجیم کے چینل 12 کے رپورٹر کوبی میرم نے بتایا کہ حزب اللہ نے رائے عامہ میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ شمالی پٹی میں 70,000 صیہونی آباد کار اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں اور لاکھوں دیگر اب بھی حزب اللہ کے راکٹ حملوں کی زد خطرے میں ہیں۔
صیہونی رجیم کے آباد کار بھی اس صورتحال کے جاری رہنے سے سخت پریشان اور خوف زدہ ہیں۔

News ID 1920120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha